ن لیگ کا آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ

PML-N Meeting

PML-N Meeting

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کا مؤقف ہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے کو متنازع نہیں بنانا چاہتی اس لیے وہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کرے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت پر قانون سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) سے حمایت مانگی ہے۔

اس حوالے سے پرویز خٹک، شبلی فراز اور اعظم سواتی پر مشتمل حکومتی وفد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں گیا جہاں انہوں نے خواجہ آصف، ایاز صادق اور رانا تنویر سمیت دیگر سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اس حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔