لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت بدستور قائم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آ ئندہ دو روز تک جا ری رہے گا، پہاڑوں پر برفبا ری کا امکا ن ہے۔ جومزید سردی کی شدت کا باعث بنے گی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب میں اکثرمقامات پر جبکہ بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران مالم جبہ، کالام، پاراچنار، ژوب اور بگروٹ میں برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش قلاتٔ میں 55 ملی میٹرہوئی پیر کو کم سے کم ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کالام منفی 15 سکردو منفی 13 استورمنفی 9کالام منفی8 پاراچنار، بگروٹ ،گوپس منفی7 مالم جبہ منفی 6 ہنزہ اورراولاکوٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری متوقع ہے۔
شدید بارش اور برفباری کے باعث بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
جنوبی/وسطی پنجاب ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، سرگودھا، خوشاب، لاہور، جھنگ اور فیصل آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین اورخافظ آباد میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
بالائی سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد اور روہڑی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔