میٹروبس انتظامیہ کی نجی کمپنی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم

Metro Bus Strike

Metro Bus Strike

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) میڑو بس اتھارٹی کی انتظامیہ نے نجی کمپنی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڑو بس سروس کے ٹکٹنگ اسٹاف نے تنخواہیں بروقت نہ ملنے پر ہڑتال کر رکھی تھی جس کے باعث جڑواں شہروں میں روزانہ ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ٹکٹنگ اسٹاف میں آوٹ سروس کمپنی کے ملازم نے ہڑتال کی تاہم نجی کمپنی انتظامیہ اور ملازمین میں مذکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی انتظامیہ کی تنخواہیں 22 تاریخ کو دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔