گجرات میں گھر میں آتشزدگی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق
Posted on January 12, 2020 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Gujarat House Fire
ککرالی (اصل میڈیا ڈیسک) گجرات میں تھانہ ککرالی کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا واقعہ تھانہ ککرالی کے مضافاتی گاؤں گوچھ میں پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح سویرے پیش آیا، حادثے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔
ڈی ایس پی گجرات کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com