سعودی ولی عہد کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات

Muhammad bin Salman bin Abdul Aziz

Muhammad bin Salman bin Abdul Aziz

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہر العلا میں جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کی۔

جاپانی وزیراعظم کے پہنچنے پر موسم سرما کی مناسب سے بنائے گئے کیمپ (خیمے) میں شاہی خاندان کی شخصیات اور مملکت کے وزرا نے شنزو آبے کا استقبال کیا۔ اس دوران سعودی لوک فن کاروں نے مقبول عوامی ورثے کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو پرانے وقتوں سے مملکت میں اس طرح کے مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے خیمے میں قیام کے دوران سعودی عرب کے قومی ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔