ہلمند (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے صوبوں قندھار اور ہلمند میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
قندھار گورنر دفتر کے ترجمان احمد بحر احمدی نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں چند روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔
سیلاب میں 8 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبہ ہلمند کے گورنر دفتر کے ترجمان عمر زواک نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہلمند کی تحصیلوں ناوے اور کاجاکلی میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
زواک نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیلاب زدگان تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔