کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر میں شدید سردی کی لہر کے پیش نظر درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک گرنے کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم شہر سے نکل چکا ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک و سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 15 اور17 جنوری کی رات شہر کا درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری تک گرنےکا امکان ہے جب کہ سردی کی یہ لہر 22 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شمال مشرق سے ہوائیں 4کلومیٹر فی گھنٹا رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔