اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سیاسی جانشین بنانے کے لیے اپنے نواسے جنید صفدر کو چن لیا اور ان کی سیاسی تربیت بھی شروع کر دی ہے۔
انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف جب لندن پہنچے تو ان کے سیاست سے متعلق تمام تر یقین اٹھ چکے تھے۔
نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کی بیٹی مریم نواز کو فیملی ہی نہیں چلنے گے جب کہ حمزہ اور مریم نواز اختلافات مزید پیدا ہو ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاناما کیس میں نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ اور پارٹی قیادت سے علیحدگی کے بعد نواز شریف عملی طور پر سیاست سے غیر فعال ہیں اور ان کی جگہ صاحبزادی مریم نواز نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی۔
مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں اور جنید صفدر ان کے صاحبزادے ہیں۔
گزشتہ برس لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ایون فیلڈ کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کے بعد لندن پولیس نے جنید صفدر کو گرفتار بھی کیا تھا۔