نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سلیمانی ایک بھیانک ماضی کا مالک تھا، اس کا امریکہ کے لئے خطرہ تشکیل دینا یا نہ دینا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
اطلاع کے مطابق ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی پر امریکی فضائی حملے اور اس حملے کے وقت پر ڈیموکریٹس کی تنقید کے جواب میں صدر ٹرمپ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ “صرف اس وجہ سے کہ 20 سال پہلے کئے جانے والے کام کو میں نے کیا ہے ڈیموکریٹس اور دروغ گو میڈیا دہشت گرد سلیمانی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اقتصادی یا فوجی شعبے میں، میں جو بھی کروں انتہائی بائیں بازو کے حامی ڈیموکریٹس اسے حقیر ہی سمجھتے ہیں لیکن اصل میں ان ڈیموکریٹس نے خود کچھ نہیں کیا۔
دوسری طرف سلیمانی کو امریکہ کے لئے ایک فوری خطرہ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ” دروغ گو خبر میڈیا اور ڈیموکریٹس کے ساجھے دار اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ کیا سلیمانی زمانہ قریب میں کوئی حملہ کرنے والا تھا یا نہیں؟ اس سوال کا دو ٹوک جواب ہے کہ ہاں وہ حملہ کرنے والا تھا لیکن اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ سلیمانی کا پورا ماضی ہی بھیانک تھا”۔
ایران میں انتظامیہ مخالف مظاہروں میں مظاہرین کے زمین پر پڑے امریکی پرچم پر پاوں نہ رکھنے کے حوالےسے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ “یہ واقعہ ایک بڑی پیش رفت ہے”۔