اسلام آباد (پریس ریلیز) الخدمت فاءونڈیشن کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں سردی کی بڑھتی ہوئی شدت اور ربرف باری کے باعث متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف کا کام جاری ہے ۔ الخدمت فاءونڈیشن اس وقت برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں گرم کپڑے، کمبل ، رضائیاں ، خشک اشیاء اور دیگر ریلیف کا سامان پہنا رہی ہے ۔ الخدمت فاوَنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خوردونوش بھی تقسیم کیے۔
الخدمت فاءونڈیشن نے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگ آگے بڑھیں اور متاثر لوگوں کی امداد کے لیے الخدمت فاءونڈیشن پاکستان کا ساتھ دیں۔