کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ بلا امتیاز خدمات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا، دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کوشش کر رہے ہیں کہ بلدیاتی سہولیات کے دائرہ کار کو جہاں تک ممکن ہو بڑھایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانگیر ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 یوسی 30میں تعمیر کے بعد سڑک کے معائینے اور افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے کے باوجود ترقیاتی عمل کو رکنے نہیں دیا ہے پارکوں، سڑکوں،اسٹریٹ لائٹس سمیت ترقیاتی کام جاری ہیں سڑک کے معائینے کے دوران انہوں نے کہا کہ معیار ترجیح ہے افسران کو ہدایت کی کہ وہ یوسی 30 میں مرحلہ وار مزیدسڑکوں کی درستگی کا کام سر انجام دیں۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیر پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور سمیت علاقہ معززین اور یوسی بلدیاتی منتخب نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کم وسائل کے باوجود ترقیاتی کاموں کی انجام دہی طرہ امتیاز ہے وسائل مہیا ہوں تو بلدیاتی قیادت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں اس موقع پر بلدیہ شرقی کے افسران، ایم کیوایم پاکستان کے ذمہ داران، منتخب بلدیاتی نمائندگان کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام بھی موجود تھے.