کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سئاوتھ ارشاد علی سودھر کی صدارت میں اسپورٹس ایسوسی ایشنز کا اجلاس ،اسپورٹس آرگنازئرز کا شہر قائد کو اسپورٹس سٹی بنا نے کا عزم اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سودھر نے اعلان کیا ہے کہ یوم پاکستان شایان شان اور ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا اس موقع پر میگا اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ہوگا جس میں تمام کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ،ڈسٹرکٹ سائوتھ سمیت شہر کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کھیلوں کے تمام شعبے کو فعال اور میدانوں کو آباد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ سائوتھ سمیت شہر کی مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ،میڈیا کوارڈینٹر آصف عظیم ،سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد اسلم خان ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ ، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر خالد رحمانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے جاوید اقبال بیگ اور عظمت پاشا ،سندھ فٹ بال اویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان ،سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے کلیم اعوان ،کراچی ویمن ٹینس کی فرح ریاض ،پیرا اسپورٹس اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سودھر نے کہاکہ شہر خصوصاً دسٹرکٹ سائوتھ میں کھیلوں کے تمام شعبوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ہم ان کی بھر پور سرپرستی کرکے اپنے ان ٹیلنٹ کو اُجا گر اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے کھیلوں کی تنظیموں کو یقین دلا یا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کروں گا اور کھیلوں کے فروغ میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اجلاس میں کھیلوں کی شخصیات نے شاندار اکامیاب میراتھن کے انعقاد پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سودھر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر