عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں ہلاک کئے جانے والے مظاہرین کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 159 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
عراق آزاد انسانی حقوق کمیشنر آفس کے رکن علی بیعت لی نے کہا ہے کہ حالیہ دو دن میں سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں 10 مظاہرین ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔
بیعت لی نے کہا ہے کہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہاتھا پائی میں سکیورٹی فورسز کے 24 اہلکاروں سمیت 159 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر 2019 سے لے کر اب تک کرپشن، ناکافی انفراسٹرکچر، بیروزگاری اور ملک کے داخلہ معاملات میں خارجہ مداخلت جیسی متعدد وجوہات کی بنا پر حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔