واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر ری پبلیکنز کی طرف سے شدید تنقید کرتے ہوئے ان معلومات کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی ٹیم کے رکن سینیٹر رِک اسکاٹ نے کہا ہے کہ ‘ڈیموکریٹس نے صدر کے خلاف من گھڑت معلومات فراہم کیں’۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ تو عدلیہ کے کام میں رکاوٹ ڈالی اور نہ ہی آئین شکنی کی ہے۔ ان کے خلاف بے بنیاد معلومات اور من گھڑت کہانیاں پیش کی گئیں۔
اسکاٹ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کا مقصد جان بائیڈن کو صدر منتخب ہونے میں مدد کرنا ہے۔
درایں اثناء ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر کو تنہا کرنے کے لیے من گھڑت کہانیوں کو سامنے لائیں گے۔
کروز نے کہا کہ امریکی عوام سچ سنیں گے اور صدر ٹرمپ کو صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید آج ایڈم شیف اور پیلوسی کی بات سننے کا آخری دن ہے۔ امریکی صدر تمام الزامات میں جلد بری ہوں گے اور ڈیموکریٹس کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کے موکل پرعاید کردہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ٹرمپ کے وکلاء کی طرف سے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی طرف سے عاید کردہ الزامات کا تین دن کے بعد جواب جمع کرایا ہے۔
وائٹ ہائوس کے وکیل پیٹ چیپلون کا کہنا ہے کہ آپ دیکھیں گے کہ صدر نے کوئی غلطی نہیں کی ہےانہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایوان نمائندگان میں استغاثہ اپنا مقدمہ پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
صدر کے وکیل کے پاس سینیٹ کے سامنے ٹرمپ کا اپنا دفاع پیش کرنے کے لیے تین دن میں 24 گھنٹے کا وقت ہو گا۔