اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت اور افغانستان کو پاکستان کا امن راس نہ آیا۔ برطانیہ سمیت عالمی دنیا کے اعتراف نے دل میں آگ لگا دی۔ دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں نے کرتار پور میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا۔ پاکستانی خفیہ اداروں نے سازش بے نقاب کر دی۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے افغانستان کیساتھ مل کر سکھ برداری کو کرتا پور آنے سے روکنے کی مذموم سازش رچائی۔ انڈین خفیہ ایجنسی ‘’را’’ اور افغان خفیہ ایجنسی ‘’این ڈی ایس’’ نے منصوبہ بنایا کہ کرتار پور راہداری میں سکھ یاتریوں کی آمد پر دہشتگردی کی بڑی واردات کے ذریعے دنیا کو بتایا جائے کہ پاکستان پرامن ملک نہیں ہے۔
پاکستان کے خفیہ اداروں نے بروقت بھارت اور افغان خفیہ ایجنسیوں کی اس گھناونی سازش کا سراغ لگا کر اسے ناکام بنا دیا ہے۔
دوسری جانب کرتار پور راہداری سے پریشان بھارت ہر صورت سکھوں کو اپنے مقدس مقام کی یاترا سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات سے بھی سکھ برادری کو نہیں دی جا رہیں اور انہیں اجازت کا عمل بھی سخت بنا دیا گیا ہے۔