کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج دھماکا، 2 بچے جاں بحق

House Gas Leakage - Explosion

House Gas Leakage – Explosion

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس لائن میں واقع گھر میں گیس لیکج کے دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

گیس لیکج کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہےکہ دھماکے میں زخمی دیگر 6 افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔