کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ربستان خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خا ن پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کے لیئے دن رات کاوشیں کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم کا دور کراچی کا مقصد شہر قائد سمیت پورے سند ھ کے جوانوں کے حوصلہ افزائی کرناتھا ، کامیاب جوان پروگرام عوام سے کیے گئے وعدوں کا عملی ثبوت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی ایس 122کے دورے کے بعدجاری کردہ بیان میں کیا ، ربستان خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا عزم ہے کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کی عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیا ت انکی دہلیز پر فراہم کی جائیں ، گزشتہ حکومتو ں کی ناقص کارکردگی اور لوٹ مار کیوجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن بہت جلد ان مشکلات سے نکل آئیں گے، انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے بعد بہت سے عوامی بہتری اور غریبو ں کی کفالت کے مزید پروگرام بھی ہیں جن کا وزیراعظم جلد ہی افتتاح کریں گے ان پروگرامو ں سے غریب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیسی صاف نیت شخصیت نے ملک باگ دوڑ سنبھالی ہوئی ہے اورقوم حوصلہ رکھیں جس امید اور اعتماد کے ساتھ تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھابہت جلد قوم کی وہ امیدیں پوری ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کےخلاف اقدامات شروع کردیئے ہیں اور وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ناجائز منافع خور وں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والو ں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے، مہنگائی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن حکومت اس کے خاتمے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے اور بہت جلد کنٹرول کر لیں گے، انہو ں نے مزید کہا کہ گندم کا بحران پیدا کرنےوالوں کےخلاف کاروائی ہونی چاہیے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں گے تا کہ عوام کو پتہ چل سکے کہ کون لوگ ہیں جو حکومت کے کاموں میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔