کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن ،سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے باسکٹ بال کورٹ پر ” SSBکپ انٹر یونیورسٹی ،کالجز ،ڈسٹرکٹس اینڈ کلبز باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کی ٹرافی راشد آباد ٹنڈو الہیار کے نوجوانوں پر مشتمل سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول کی ٹیم نے کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل عثمان باسکٹ بال کلب کو عصاب شکن معرکہ کے بعد 34کے مقابلے میں 36باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے فاتح کلب کی جانب سے شاہیر محمد13،عذیر حسین کھو سو اور محمد احمد نے 8,8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شارق سلیمان 13،زین العابدین اور فیضان یوسف نے 8,8باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،فائنل میچ میں امپائر اور ٹکنیکل آفیشلز کے فرائض مراد خان اور شاہد قائم خانی نے انجام دیئے۔
جبکہ میچ کمشنر غلام عمر دستی تھے ۔بعد ازاں اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی انوار حسین خانزادہ اور دیگر بھی موجود تھے،SSTپبلک اسکول کے عذیر حسین کھوسو اور عثمان کلب کراچی کے شارق سلیمان کو مشترکہ مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمدخان نے کہاکہ سندھ میں صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور اسے آباد کرنے کے لئے حوالے سے وزارت اسپورٹس حکومت سندھ خصوصاً وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوںنے شاندار ایونٹ کو اسپانسر کرنے پر سندھ اسپورٹس بورڈ اور شاندار باسکٹ بال ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے بھر پور تعاون پر سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین سہرائی میمن کا شکریہ ادا کیا ۔غلام محمد خان نے ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی انوار حسین خانزادہ کو بحیثیت ٹورنامنٹ آرگنائزینگ سیکریٹری شایان شان ٹورنامنٹ ترتیب دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر