چین: کورونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک، مجموعی تعداد 491 ہو گئی

Corona Virus in China

Corona Virus in China

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 491 ہو گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق، ملک میں پراسرار جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کورونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 491 ہو گئی۔

چین میں مزید 3887 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار 324 ہوگئی ہے۔