سائبر حملوں کے خلاف اقدامات میں ترکی اپنا نام منوائے گا: ایردوان

Recep Tayyip Erdoğan

Recep Tayyip Erdoğan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ ترکی سائبر حملوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کو دنیا میں منوائے گا۔

صدر نے انقرہ میں ادارہ برائے سائنسی ٹیکنالوجی اور مواصلات کے نئے مرکز برائے انسداد سائبر جنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ مقامی سطح پر فائیو جی ٹیکنالوجی حاصل کیے بغیر اس کا استعمال نہیں کیا جائے گا ،ملکی سرحدوں کی حفاظت جتنی ضروری ہے اتنی ہی دور حاضر میں سائبر سلامتی کو بھی اہمیت حاصل ہے بالخصوص سرکاری اور نجی شعبوں کو سائبر حملوں سے بچانے کا وقت آن پہنچا ہے جس کےلیے متعلقہ ادارے کوششوں میں مصروف ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ملک کو سائبر سلامتی کے خلاف حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں دنیا کے چنندہ ممالک میں شامل کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترکی کے پہلے مقامی خبر رساں سیارے ترک سیٹ 6A کا ڈیزائن تیار کرلیا گیا ہے جسے سن 2022 کے دوران خلا میں روانہ کیا جائے گا۔