حلب (اصل میڈیا ڈیسک) شام کی سرکاری فوج نے حلب کے علاقے خان العسل پراپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ادھر مغربی حلب میں روسی فوج کے جنگی طیاروں نے الفوج 46 کے اطراف میں بمباری کی ہے۔ اسی علاقے ترکی کی فوج بھی تعینات ہے۔
قمیناس کے مقام پر قائم ترکی کی فوجی چوکی پر شامی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کےہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ترکی کے ہیلی کاپٹروں کو زخمیوں کو وہاں سے منتقل کرتے دیکھا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملے میں کتنے ترک فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
درایں اثناء ترکی کی مسلح افواج نے شمالی ادلب میں اپنی کمک میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کل منگل کے روز مزید ترکی نے مزید فوجی نفری ادلب کے لیے روانہ کی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ادلب میں قائم ترک فوجی چوکی کی طرف ترکی کے مزید ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں جاتی دیکھی گئی ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق ترکی نے ادلب کے علاقے میں دو فروری 1300 فوجی گاڑیوں اور پانچ ہزار فوجیوںکے ساتھ چڑھائی کی تھی۔ ترکی نے اس علاقے میں کم سے کم آٹھ مقامات پر اپنے کیمپ لگائے ہیں۔ ان کیمپوں سے کچھ فاصلے پر شام کی سرجاری فوج تعینات ہے۔