کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سونے کی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اورعالمی بازار میں سونا فی اونس 1584 ڈالر پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 90 ہزار 900 روپے جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 77 ہزار 932 روپے تک پہنچ گئی۔