نوشہرو فیروز (اصل میڈیا ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی نماز جنازہ مدرسہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ضیاءالحسن لنجار سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانڈیو عاجز دامرا، سیکرٹری اطلاعات فیروز جمالی، ضلع صدر پی پی نواب شاہ اکبر جمالی اور ڈی سی نوشہرو فیروز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی تعزیت کے لئے مقتولہ کے گھر پہنچیں، شہناز انصاری کو گزشتہ روز دریا خان مری کے قریب گاوں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔