عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں متعین برطانوی سفیر نے مظاہرین پر تشدد کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ریاستی اداروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ایک بیان میں برطانوی سفیر اسٹیفن ہیکی کا کہنا ہے کہ عراقی مظاہرین پر تشدد کرنے والے عہدیداروں کے خلاف ریاست اور قوم کے خلاف کارروائی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی سفیر کی طرف سے عراق میںمظاہرین پر تشدد کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کی اپیل ایک ایسے وقت میںکی گئی ہے جب دوسری طرف اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے بھی مظاہرین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال اور نامعلوم مسلح گروپ تشویش کا باعث ہیں۔
اسی حوالے سے عراق میں متعین برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر تشدد کرنے والے ریاستی اداروں کے اہلکاروں اور دوسرے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔ انہوں نے بھی مظاہرین کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مظاہرین کو شکار کے لیے استعمال ہونے والی بندوقوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔