حنا محمد صادق کراچی گیٹ وے روٹریکٹر ایونجرز کی سال 2020-2021 کے لئے صدر منتخب ہو گئیں

Rotary Club Karachi Gateway

Rotary Club Karachi Gateway

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی گیٹ وے ایونجرز کے روٹرکٹ کلب نے صدارتی عہدے کے لئے انتخاب ان کے پر پیرنٹ کلب روٹری کلب آف کراچی گیٹ وے کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا ،صدارتی انتخاب روٹریٹر حنا محمد صادق اور روٹریٹر فاطمہ خالد کے مابین ہوا جس میں حناء محمد صادق نے روٹرین کے اکثریتی ووٹ سے کامیابی حاصل کرکے سال 2020-2021 کے لئے کراچی گیٹ وے روٹریکٹر ایونجرز کے صدر منتخب ہو گئیں۔

روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی صدر ماہید وحید ،امجد حسن صدیقی ،فاروق ڈاڈی اور دیگر روٹرین نے حناء صادق کراچی گیٹ وے ایونجرز کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ناہید وحید نے کہا کہ ایونجر زکے صدارتی انتخاب انتہائی پر امن ماحول میں انجام پائے جس میں روٹرین کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل می حصہ لیا ناہید وحید نے کراچی گیٹ وے ایونجرز کے سبکدوش صدر شرجیل حبیب کو اپنے دورانیہ کو احسن طریقے سے چلا نے پر اور تمام روٹریکٹرز کو ساتھ لیکر چلنے پر انہیں مبارکباد اور اُن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
جاری کردہ :میڈیا کوارڈینٹر