ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیوقوف قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بھگوت نے ایک ایونٹ میں اپنے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ طلاق اب زیادہ تر ان خاندانوں میں ہو رہی ہے جہاں لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں۔
سونم کپور نے ٹویٹ میں لکھا کہ کون سا عقلمند آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے، سخت بے وقوفانہ بیان ۔