افغانستان، نیٹو قوتوں کے ڈراون حملے میں 11 افراد ہلاک

Afghanistan Drone Attacks

Afghanistan Drone Attacks

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان صوبے ہیرات کی تحصیل قصرِ رُبات سانگی میں نیٹو قوتوں کے ڈراون کے ذریعے شہریوں کے سوار ہونےو الی ایک گاڑی پر حملے میں 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بتایا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک شدگان میں سے 8 بچے ہیں۔

ہیرات دفترِ گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد کا کہنا ہے کہ حملے میں طالبان کے تین کارندے ہلاک ہوئے ہیں اور شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہیرات میں نیٹو کے ماتحت فرائض ادا کرنے والے متحدہ امریکہ کا فوجی اڈہ موجود ہے۔

دوسری جانب صوبہ قندز کے مرکزی علاقے میں طالبان کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے کے ایک مکان پر آن لگنے سے ایک شہری ہلاک جبکہ بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہو ئے ہیں۔

طالبان نے اس موضوع کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔