مقبوضہ وادی: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، آپریشن کی آر میں 2 کشمیری نوجوان شہید

Indian Army

Indian Army

وادی (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرچ آپریشن کی آر میں اننت ناگ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

ایک نوجوان کی شناخت مقامی کمانڈر فرقان کے نام سے ہوئی ہے، وادی میں 202 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، 5 اگست سے وادی میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قابض فوج پراکسی کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔