افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے متحدہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے دائرہ کار میں سیکورٹی قوتوں کو طالبان کے خلاف اپنی کاروائیاں روکنے کی ہدایت کی ہے۔
صدرِ افغانستان نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے امن معاہدے کے دائرہ کار میں کل رات مقامی وقت کے مطابق بارہ بجے سے ملک گیر حملوں میں کمی لانےکے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔
پر تشدد واقعات میں تحفیف کے فائر بندی عمل کے آغاز میں معاونت ہونے کی تمنا کا اظہار کرنے والے اشرف غنی نے بتایا کہ ” میں افغان قوتوں کو مذکورہ عمل کے دائرہ عمل میں طالبان مخالف آپریشنز کو ایک ہفتے کے لیے روکنے کے احکامات جاری کر رہا ہوں، تا ہم ملک میں سر گرم عمل دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔”
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کے قیام کے بعد افغان ڈائیلاگ کے آغاز میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں بچے گی، اس مقصد کے تحت تمام تر حلقوں کے ساتھ باہمی مشاور ت کا عمل جاری ہے۔