ایران (اصل میڈیا ڈیسک) صدرِ ایران حسن روحانی نے کرونا وائرس کے بارے میں خوف و حراس پیدا کیے جانے کو “دشمن کی ایک چال” قرار دیا ہے۔
روحانی نے دارالحکومت تہران میں قومی کرونا وائرس سد باب مرکز کے اجلاس کے بعد وائرس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کےحوالے س معلومات فراہم کریں۔
انہوں نے بتایا کہ شروع شروع میں اسپتالوں سے رجوع کرنے والوں کی تعداد کافی بلند تھی تا ہم ، اب حالات کافی حد تک معمول پر آ گئے ہیں اور علاج معالجہ مکمل ہونے والوں کے تناسب میں بھی اضافہ ہو ا ہے۔ تمام تر اداروں کو بڑی احتیاط سے کام لینا چاہیے، عوام میں خوف پیدا کرنا اور ملک میں تعطیلات کروانا دشمن کا منصوبہ ہے، ہم سب کو اپنے کام کاج پر توجہ دینی چاہیے۔
صدر روحانی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ہفتے کے روز سے ملک میں حالات مکمل طور پر معمول پر آجائیں گے۔