شام میں ترکی کے حملے میں حزب اللہ کے دو کمانڈر ہلاک

Syria Turkey Attacks

Syria Turkey Attacks

ادلب (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی کی فوج نے ایک تازہ حملے میں شامی فوج کے مزید چار سینیر افسر اور لبنانی حزب اللہ کے دو کمانڈر ہلاک کر دیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ‘سیرین آبزر ویٹری’ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب حلب شہر کے جنوب میں الذربہ کے مقام پر ترکی کے ڈورن طیاروں نے شامی فوج کے ایک قافلے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شامی فوج کے متعدد افسر اور حزب اللہ کے سینیر کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں شامی فوج کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

سیریئن آبزرویٹری نے بتایا ہےکہ تُرک افواج نے معرہ النعمان سے سراقب تک ‘ایم 5 روڈ’ کے اطراف میں بم باری کر کے کم سے کم گیارہ شامی فوجی ہلاک کیے ہیں۔

دوسری جانب شامی آبزرویٹری نے ادلب کے مشرق میں شہر تفتناز اور معاراہ النعسان کے آس پاس میں ترک فوج نے توپ خانے سے شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ کل جمعہ کے روز ترک فوج نے ادلب میں شامی فوج کے خلاف جاری آپریشن میں 31 اسدی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔