ایران، کرونا وائرس کی وبا میں تیزی، مزید 9 افراد ہلاک

Iran Corona Virus

Iran Corona Virus

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں کرونا وائرس سے مزید 9 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، اس طرح اس ملک میں مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 43 جبکہ متاثرین کی تعداد 593 ہو گئی ہے۔

وزارت ِ صحت کے امورِ عامہ کے ذمہ دار قیانش جہان پور کا کہنا ہے کہ نئی نسل کے کرونا وائرس سے مزید 9 جانیں تلف ہوئی ہیں اور کل سے ابتک مزید 205 افراد میں اس مرض کی نشاندہی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر کیسسز تہران، گلستان، قم، مرکزی ، مازن دران اور گیلان شہروں میں سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی پریس میں اموات اور متاثرین کی تعداد کے حوالے سے دعووں کا بھی ذکر کرنے والے جہان پور نے بتایا کہ وزارتِ صحت کی تجزیاتی رپورٹوں کے مطابق ہم رائے عامہ کو معلومات سے آگاہی کر ارہے ہیں اور وائرس کا شبہہ ہونے والے افراد کی تعداد کا اعلان نہیں کیا جا رہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موذی مرض سے نجات پانے والے شہریوں کی تعداد 123 ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ایک سو ممبرانِ اسمبلی میں سے 5 کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔