افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ کر دیا ہے: مائیک پومپیو

Mike Pompeo

Mike Pompeo

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ امریکا نے دوحا میں طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کرکےافغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخی ڈیل کے بعد افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

پومپیو نے فریقین میں تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران طالبان پر زور دیا کہ وہ القاعدہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے اپنے وعدے کو برقرار اور داعش سے لڑائی جاری رکھیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنے کے اپنے وعدوں پر عمل کریں اور فتح حاصل ہونے تک دولت اسلامیہ کا مقابلہ جاری رکھیں

11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکی حملے کی بنیادی وجہ طالبان کی افغان سرزمین پر القاعدہ کے جنگجوئوں کو پناہ دینا بھی تھا۔

خیال رہے کہ واشنگٹن نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے اگلے چودہ ماہ کے اندر امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج واپس بلائے گا۔