نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بھارت کی صورتحال کو ‘انتہائی سنگین اور نازک’ قرار دیا ہے۔
انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘جان بوجھ کر مذہبی کشیدگی، مجموعی معاشی بدانتظامی اور کرونا کے خدشات بھارت کی ترقی اور استحکام کو پٹری سے اتار رہے ہیں۔
ایک بھارتی اخبار دی ہندو میں شائع ایک مقالے میں انہوں نے لکھا کہ بھارت اس وقت ‘معاشرتی عدم استحکام، معاشی سست روی اور صحت کی عالمی وبا’ جیسے خطرات سے دو چار ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے حالیہ مذہبی فسادات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بغیر کسی جانچ پڑتال کے پوری قوم میں معاشرتی تناؤ کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ ہماری قوم کے لیے خطرہ ہے
انہوں نے لکھا کہ اس آگ کو صرف انہیں لوگوں کی جانب سے بجھایا جاسکتا ہے جنہوں نے اسے بھڑکایا ہے۔