سابق صدر الخدمت فاوَنڈیشن نعمت اللہ خان کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ صدرالخدمت فاوَنڈیشن محمد عبدالشکور

Alkhidmat

Alkhidmat

اسلام آباد : الخدمت فاءونڈیشن کے زیر اہتمام سابق صدر الخدمت فاوَنڈیشن پاکستان اور سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت کے ذمہ داران ،نامور صحافیوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صدر الخدمت فاءونڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے ہمیشہ خدمت کو عبادت سمجھ کر کیا اور خدمت کا استعارہ کہلائے۔

انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان مرحوم کی انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات ہمارئے لیے مشعل راہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاءونڈیشن اور بالخصوص شہرکراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ مرحوم کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے ۔
سید احسان اللہ وقاص نائب صدر الخدمت فاءونڈیشن نے کہا کہ ہم بابائے کراچی کی بے پایاں خدمات کے اعتراف میں مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ منعقدہ تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،ہارون الرشید،فرزند نعمت اللہ خان کلیم اقبال، ذکر اللہ مجاہد سمیت ممتازسیاسی و سماجی اورصحافتی شخصیات نے بھی شرکت کی گئی ۔ تقریب کے اختتام پرمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔