لاہور (پریس ریلیز) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء پی بی جی رسالہ نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے میں بعد اے ایس سی پولو ٹیم کو ۶ گول کے مقابلےمیں ۱۲ گول سے شکست ہوئی۔ فائنل میچ سے قبل لاہور بھر سے آئے ہیوی بائیکرز نے گراؤنڈ کا چکر لگایا جس کے بعد نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ پیش کیا گیا۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین تھے ۔ان کے ساتھ ساتھ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان ، ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کے سی ای او عمران علی خان اور لاہور پولو کلب کے صدر عاطف یار ٹوانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہاکہ جن قوموں کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں، اُن کے ہسپتال سنسان ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور زمین ڈاٹ کام اسی جذبے کے ساتھ کھیلوں کے ایونٹس کو اسپانسر کرتی ہے تاکہ پاکستان میں صحت مند سرگرمیاں پروان چڑھیں۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پولو کلب آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ پولو ایک بہترین کھیل ہے۔ صدر لاہور پولو کلب ملک عاطف یار ٹوانہ نے مہمان خصوصی جہانگیر ترین اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی اور عمران علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولو کے کھیل کو سپورٹ کیا۔جیتنے والی ٹیم کے کپتان کرنل رب نواز ٹوانہ کا کہنا تھا کہ اس سال ٹیم نے بہت محنت کی، گھوڑوں کو بہت اچھے طریقے سے تیار کیا جس کا نتیجہ ہم اوپن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس موقع پر مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ممتاز عباس نیازی اے ایس سی کودیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا اعزاز نوجوان راجہ میکائل سمیع کو دیا گیا۔ سب سے قیمتی غیرملکی کھلاڑی کا اعزاز نکلوس ری سائٹ کو دیا گیا، ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی نکلوس ری سائٹ کو ملا۔ -2 سے صفر کیٹیگری میں آغا آدم علی خان، 0 سے2 گول میں دانیال شیخ، 2 سے 4 گول میں راجہ سمیع اللہ کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ پاکستانی گھوڑوں میں کرنل رب نواز ٹوانہ کے گھوڑے میجک کو بہترین گھوڑے کا اعزاز دیا گیا۔ سید واجد علی ٹرافی برائے غیرملکی بہترین گھوڑی کا اعزاز میر شعیب احمد علی گھوڑی کو ملا۔کلب کے سٹاف مینجر اکاؤنٹس محمد عرفان، اسسٹنٹ پولو مینجر محمد عمران اقبال اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس مینجر فیصل محمود کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔ اس کے علاوہ ہیڈ گراؤنڈز مین کا ایوارڈ محمد جمیل، ٹائم کیپر کا ایوارڈعلی احمد، ہیڈویٹر محمد اقبال، ٹرینر محمد اشرف اور کمنٹیٹر آغا مرتضیٰ علی خان کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔
Zameen National Open Championship 2020
Zameen National Open Championship 2020
Zameen National Open Championship 2020
Zameen National Open Championship 2020
جاری کردہ: زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ رابطہ: سالار محمد سلیمان ، نظامت تعلقات عامہ salaar@zameen.com – 03008567531