کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈر سے سکھر آنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 94 ہو گئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کے مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جبکہ 50 کیسز تفتان بارڈر سے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والے 2 افراد اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔