سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام بچت بازار اور میلوں کے جاری حکم نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق بچت بازار کے ایم سی کے زیر انتظام چلائے جاتے ہیں اور میئرکراچی نےکورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرحکم جاری کیا جس کے بعد تمام اجازت نامے عارضی طور پرمعطل کردیے گئے اور تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے۔