ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر میں چین میں ظہور پذیر ہونے والی کووڈ۔19 کی وبا کے ترکی کے لیے خطرات کو قلیل مدت کے اندر دور کرنے کے لیے حکومت ِ ترکی تمام تر امکانات کو بروئے کار لا رہی ہے۔
صدرِ ترکی نے دارالحکومت انقرہ میںٍْکورونا وائرس کے خلاف جدوجہد رابطہ اجلاس کے بعد کہا کہ اگر ہم اعلان کردہ تمام تر تدابیر پر مل جل کر حساسیت سے عمل درآمد کرتے ہیں تو پھر ہم گھروں میں قیام کرنے کی مجبوری کو تین ہفتوں تک محدود رکھ سکتے ہیں، میری قوم کے ہر فرد سے میری گزارش ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ٹلنے تک ممکنہ حد تک اپنے اپنے گھروں میں قیام کریں۔
وائرس کے ترکی میں کافی دیر بعد اور محدود شکل میں سرایت کرنے پر زور دینے والے صدر ایردوان نے واضح کیا کہ حالات کو موجودہ ڈگر پر جاری رکھنے کے لیے ہم نے تمام تر اقدامات اٹھا لیے ہیں۔
کووڈ۔19 کے اقتصادی نقصانات کا پہلے روز سے ہی قریبی طور پر جائزہ لینے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ مجھے یقین ِ کامل ہے کہ ہم دو ماہ پر محیط مزاحمت کے عرصے کو بہترین شکل میں گزار سکتے ہیں۔
ترکی کے پاس کورونا ٹیسٹ کٹ کے حوالے سے پیداوار کی وسیع استعداد موجود ہونے کی طرف اشارہ کرنے والے صدرِ ترکی نے کہا کہ ریسرچ کرنے والی وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی نے اس موضوع پر تمام تر متعلقہ اداروں کو یکجا کیا ہے۔
ایشیا سے مغرب تک عالمی بازارِ حصص میں کساد بازاری حد درجے تک پہنچ چکی ہے، ان حالات میں ترک اسٹاک مارکیٹ اور ترک لیرے نے بلند سطح کا مظاہرہ کیا ہے۔
اقتصادی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے کاروباری حضرات کے مطالبات اور دیگر تدابیر کے مطابق امور سر انجام دیے ہیں۔
صدر ایردوان نے بعد ازاں تمام تر شعبہ جات کی دلچسپی کے حامل اقتصادی استحکام ترقی نامی ایک سو ارب لیرے کے ایک پیکیج کی تفصیلات سے آگاہی کرائی۔