الخدمت فاءونڈیشن نے تھرپارکر میں کرونا کورنٹین وارڈ کا افتتاح کر دیا

Opening

Opening

اسلام آباد (پریس ریلیز) الخدمت فاءونڈیشن نے تھر پارکر مین کرونا کورنٹین وارد کا افتتاح کر دیا ۔ الخدمت ہیلتھ فاءونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے گھبرائیں نہیں بلکہ اس چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور قوموں کو متحد ہو کر اسکا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنے اور خوف کھانے کی قطعا کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

اگر بہت ہی سنجیدہ نوعیت کی صورتحال بھی پیدا ہو جائے تو پھر بھی اس میں ڈیتھ ریٹ بمشکل دو سے تین فیصد تک جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاءونڈیشن کرونا مریضوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ ڈاکٹر حفیظ کے مطابق بخار، خشک کھانسی اور جسم کادرد اس کی بنیادی علاما ت ہیں اور بعد میں سانس کی تکلیف بھی ہوسکتی ہے ۔

چند احتیاطی تدایبر پر عمل کریں ۔ جیسا کہ آج کل سکولوں میں چھٹیاں ہیں تو والدین قطعا اپنے بچوں کو روٹین کے چیک اپ یا کسی سرجری کے لیے نہ کر جائے ۔ بچوں کو گھر پر ہی رکھیں ۔ ہسپتالوں میں بغیر ضرورت کہ نہ جائے کیوں کہ یہ سب سے زیادہ ہسپتال میں پھیلتی ہے ۔ ماسک صرف اور صرف ضرورت کے وقت پہنیں ، بوڑھے، مریض یا ایٹنڈنٹ، ڈاکٹر ز یا پیرامیڈیکس یا بیمار لوگ ہی ماسک پہنیں اور صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سوشل ڈسٹنس رکھیں اور کھانسی اور چھینک کی صورت منہ پر ٹشو ، یا کہنی رکھیں ۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نیند کو بہتر بنائیں اور گھر کی خوراک کا استعمال بنائیں ، وٹامن سی والے پھل کھائیں ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرالخدمت ڈاءگناسٹک نیٹورک ڈاکٹر نائلہ طارق نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران صبر ، تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ جانیں دیں ۔ اس حوالے سے پریشان نہ ہوں اورحوصلے سے اس کا مقابلہ کریں ۔ ڈاکٹر نائلہ کامزید کہنا تھا کہ ہر نزلہ زکام کرونا وائرس نہیں ہے ۔ اگر آپ کو سوکھی کھانسی ہے ، سانس لینے میں پرابلم ہے اور جسم ٹوٹ رہا ہے تو پھر آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ وگرنہ گھبرائیں نہیں ۔