کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئرر ضا کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس الرٹ پر سختی سے عملدرآمد ،چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکو اداروں سے مدد طلب کرلی عوام مکمل احتیاط اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اجتماعات سے اجتناب کریں کورونا وائرس سے ہمیں جنگ لڑنا ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے نہ صرف اس کے پھیلا ئو کو روک سکتے ہیں بلکہ اس موذی وباء سے لڑکر اسے ملک خداد سے مکمل ختم بھی کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے العربیہ اسکائوٹس کے سربراہ و ریسکیو کمشنر سندھ بوائز اسکائوٹس طاہر شیخ کے سربراہی میں ریسکیو ذمہ دران و اہلکاروں سے ملاقات میں کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں ایک قوم بن کر اس موذی وباء کورونا کا مقابلہ کرنا ہے۔
اسکائوٹس ،سیاسی و سماجی تنظیمیں عوام میں آگاہی پیدا کریں عوام کو احتیاطی تدابیر ،علامات اور علاج سے متعلق آگاہ کیا جائے سید نیئر رضا نے کہاکہ کو رو نا وائرس کو صرف اور صرف حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کرکے ہی روکا جاسکتا ہے ہمیں بحیثیت قوم اس وباء سے نمٹنے کے لئے اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئرر ضا کے احکامات پر بلدیہ کورنگی سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ سندھ کی کورونا وائرس ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کررہی ہے سماجی تنظیموں اور ریسکیو اداروں کے اشتراک سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جارہا ہے اس حوالے سے ضلع کورنگی میں DMCکورنگی کی جانب سے خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے جو احکامات پر مکمل عملدرآمد کرانے کے لئے شاہ فیصل ،ماڈل ملیر ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی مکمل نگرانی کرے گی۔