پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں کرونا وائرس کے مزید درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں جس سامنے آئے۔ فرانسیسی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 112 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 562 ہو گئی ہے۔ فرانس میں کرونا وائرس کے 6172 واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 1525 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتال میں داخل ہونے والے لوگوں کی تعداد میں 946 کا اضافہ ہوا جب کہ 220 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
فرانسیسی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی نئے علاقوں میں کرونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔