فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) اتوار کے روز فرانسیسی حکام نے بتایا ہے کہ خاتون وزیر مملکت برائے ماحولیاتی امور عمانویل ورگون کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
فرانسیسی وزیر صحت نے اتوار کے روز فرانسیسی اسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کی کرونا وائرس سے موت کا بھی اعلان کیا ہے۔
اب تک دُنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں مسلسل جاری ہیں۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اب تک پوری دنیا میں 14 ہزار 500 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک تہائی ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں۔
اتوار کے روز کرونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ ہوا ہے۔ متعدد ممالک میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اتوار کو سرکاری اعدادوشمار کی بنیاد پر اے ایف پی کے مرتب کردہ ایک جائزے کے مطابق دسمبر میں ظہور پذیرہونے کے بعد سے کرونا وائرس سے دنیا میں کم از کم 14444 افراد کی موت سے دوچار ہوچکے ہیں۔
وباء شروع ہونے کے بعد سے اب تک 170 ممالک میں اب تک تین لاکھ 8 ہزار 130 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
گذشتہ روز کرونا سے 1700 اموات ریکارڈ کی گئیں جب کہ 28 ہزار 674 نئے کیسزسامنے کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کے روزکرونا کے900 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد سوئٹرزلینڈ میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7014 ہوگئی ہے جب کہ 60 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اٹلی کی سرحد پر سوئٹزرلینڈ کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے تیسینو 918 کیس سامنے آئے اور 28 افراد موت سے دوچار ہوئے ہیں۔
اتوار کے روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے متنبہ کیا کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے جبکہ برطانوی حکومت نے ملک میں رہنے والے 15 لاکھ افراد سے کہا ہے کہ وہ 12 ہفتوں تک اپنے گھروں کے اندر رہیں۔
اٹلی میں فروری کے آخر میں کوویڈ ۔19 سے پہلے مریض کی موت واقع ہوئی اور اس کے بعد ملک میں کرونا نے تباہی مچا دی۔ اب تک 4825 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 53 ہزار 578 بیمار ہیں۔ اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ چھ ہزار 72 افراد کرونا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
چین میں ہفتے اور اتوار کے ایام میں 46 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کل متاثرہ کیسز کی تعداد 81 ہزار 54 ہوگئی ہےجب کہ 3261 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اٹلی اور چین کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اسپین کا تیسرا نمبر ہے جہاں کرونا سے 28205 بیمار ہیں اور 1720 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔ ایران چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 1685 اموات ہوچکی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار 638 ہے۔ فرانس میں 562 ہلاکتیں، 14459 مریض اور امریکا میں 340 ہلاکتیں اور 26 ہزار 747 مریض سامنے آئے ہیں۔
ہفتے کے روز سے کوسوو ، کولمبیا ، جمہوریہ کانگو ، رومانیہ ، چلی اور قبرص نے اپنی سرزمین پر وائرس سے پہلی اموات کا اعلان کیا ہے۔