کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و ممبر سندھ کونسل شہزاد ناتھا نے کہاہے کہ کرونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اور ایسا وبائی مرض ہے جو کہ مسلسل پھیلتا ہے ، پاکستان میں کرونا کے خلاف سندھ حکومت کی کارکردگی نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ کرونا کے خلاف جنگ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہترین ایڈمینسٹریٹر ثابت ہوئے ہیں اور وزیر صحت عذرا پیچوہو، سعید غنی ، ناصر حسین شاہ اور دیگر وزراء عوام کو کرونا سے بچانے کے لیئے دن رات محنت کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پوری سند ھ حکومت کے بروقت اقدامات کو دیکھتے ہوئے دیگر صوبوں نے بھی سندھ حکومت کی حکمت عملی اپنانا شروع کردی ہے، وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کو سنجیدہ لینے میں بہت دیر کردی جبکہ سندھ حکومت مسلسل شور مچا رہی تھی کہ کرونا وائرس اگر پھیل گیا تو روکنا مشکل ہوجائے گا،
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے پی ایس 106 میں کرونا وائرس سے بچاءو کی آگاہی مہم کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، شہزاد ناتھا نے حلقے کی مختلف علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں میں ماسک ، گلوز اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے، حلقے کے مختلف علاقوں میں کرونا سے بچاءو کے لیئے آگاہی بینرز اور پوسٹر بھی دیواروں پر چسپاں کیے گئے، شہزاد ناتھا کا کہنا تھا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلسل ملک کو لاک ڈاءون کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک انسانی جانوں سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے پورے ملک کو لاک ڈاءون کردینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس وقت لاک ڈاءون ہی وہ واحد حل ہے جس سے کرونا وائرس کو روکا جا سکتا ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس میں بین الاقوامی ممالک سے لوگوں کی آمدو رفت سب سے زیادہ ہے اس ہی وجہ سے یہاں کرونا وائرس کے کیسز بھی زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں لیکن سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نے معاملا ت کوبگڑنے سے پہلے ہی کنٹرول کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر کے تمام ڈاکٹروں سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ سندھ کے عوام کو کرونا سے بچانے کے لیئے ان کی مدد کریں حکومت سندھ ڈاکٹروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گی ۔