برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ ‘کرونا اپ ڈیٹس’ کے مطابق آج منگل 24 مارچ تک کرونا سے مجموعی طورپر پوری دنیا میں 16 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کل سوموار کو مزید سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ سوموار تک ہلاکتوں کی تعداد 15،189 تھی۔ ان میں سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہیں۔ یورپ میں 9 ہزار 197 افراد کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ صرف اٹلی میں کرونا سے ہونے والی اموات 5476 بتائی جاتی ہے۔ چین میں 3270 اور اسپین میں 2182 ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 17 ہزار 238 نئے کیس سامنے آئے جب کہ 1395 افراد ہلاک ہوگئے۔ گذشتہ روز اٹلی میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید پانچ ہزار کا اضافہ ہوا اور ایک دن میں کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ کر 64 ہزار ہوگئی ہے۔
پیر کے روز چین نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس کا ملک میں مقامی سطح پر کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم بیرون ملک سے آنے والے 39 افراد میں کرونا کے مریض پائے گئے۔ ان میں سے 10 شنگھائی اور 10 بیجنگ میں سامنے آئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے 9 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں یہ تمام کرونا کے مرکز ووہان میں ہی ہوئی ہیں۔ چین کے کرونا سے متاثرہ صوبہ ہوبی میں زندگی آہستہ آہستہ معمول کی طرف آنے لگی ہے۔
چین نے کرونا وائرس کی ویکسین پر کلینیکل ٹرائلز کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دنیا بھر کے سائنس دان مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے کوئی راہ تلاش کرنے کی دوڑ میں ہیں۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ایک فوری پیشرفت میں سپین میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 462 ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں طبی سامان کی رسد کی ترسیل کے لیے فوج کی مدد برطانیہ نے کہا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنے والے عملے کی مدد کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔اسپتالوں اور طبی مراکز تک ادویات کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔
وزیر صحت میٹ ہینکوک نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ لاکھوں ذاتی حفاظتی اشیاء کی تقسیم اور فراہمی شامل ہیں کا کام فوج کو سونپا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں میں سے لاکھوں اضافی اشیا پہلے ہی اسپتالوں، ایمبولینسوں، پبلک کلینکوں، طبی نگہداشت مراکز دیگر صحت کی تنصیبات تک پہنچا دی گئی ہیں۔
جنوبی کوریا میں سب سے کم کیسز جنوبی کوریا میں کرونا کے نئے کیسز میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کل پیر کو جنوبی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ 29 فروری کے بعد اب تک کرونا کے سب سے کم کیس سامنے آئے ہیں۔
کوریائی مراکز برائے انسداد امراض نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 64 نئے کیسز درج ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 8961 ہوگئی۔ اموات کی تعداد میں ایک سے 110 تک اضافہ ہوا۔
جرمنی میں زیادہ ہلاکتیں جرمنی میں پیر کے روز رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ایک اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 22،672 کیسوں تک پہنچ گئی گذشتہ روز جرمنی میں 86 کی اموات ہوئیں۔
تھائی لینڈ میں نئے انفیکشن تھائی لینڈ میں وزارت صحت کے ترجمان نے کرونا وائرس کے 122 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن سے کیسز کی مجموعی تعداد 721 ہو گئی ہے۔
جمہوریہ چیک میں پہلی موت جمہوریہ چیک میں وزیر صحت ایڈم ووجٹک کے اعلان کے مطابق اتوار کو کرونا وائرس سے پہلی موت ریکارڈ کی گئی۔
ووجٹک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جمہوریہ چیک میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کی عمر 95 سال ہے۔ اسے 18 مارچ کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔