الخدمت فاونڈیشن کے تحت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ہائی جین کٹس اور کرونا بچاو لٹریچر کی تقسیم

Alkhidamat Foundation

Alkhidamat Foundation

اسلام آباد : الخدمت فاونڈیشن کے تحت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ہائی جین کٹس اور کرونا سے بچاو کا معلوماتی لٹریچر کی تقسیم کیا گیا۔ جس میں مقامی رضاکاروں کے علاوہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں اسلم اور سابق ڈی جی الطاف شیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ حامداطہر ملک ، صدر الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد نے کہ اسلام آباد کو 6 زونز میں تقسیم کرکے ان علاقوں میں مقیم الخدمت کے مقامی رضاکاروں کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں معلوماتی لٹریچر اور میڈیکیٹڈ صابن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں نہ صرف لوگوں کو آگاہی فراہم کریں گے بلکہ ڈیلی ویجز افراد کے گھروں پر راشن بھی پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں 28 ہسپتالوں کو حکومت کے ڈسپوزل پر دے دیا ہے کہ انہیں کرونا کے مریضوں کے دیکھ بھال اور کرائنٹائن کے حوالے سے استعمال میں لاسکتے ہیں اور اس ضمن میں سندھ میں حکومت کیساتھ مل کرونا کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر میاں اسلم (سابق ایم این اے) کا کہنا تھا کہ الخدمت فاءونڈیشن آگاہی اور امداد باہمی کے کام جاری رکھے گی۔