غلط فہمی کا ازالہ

Coronavirus - Pakistan

Coronavirus – Pakistan

تحریر : شاہ بانو میر

التوبة 118

یہاں تک کہ جب زمین باوجود فراخی کے ان پر تنگ ہو گئی

اور

ان کی جانیں بھی ان پر دو بھر ہو گئیں

اور

انہوں نے جان لیا

کہ

اللہ

(کے ہاتھ) سے خود اس کے سوا کوئی پناہ نہیں

پھر

اللہ نے ان پر مہربانی کی

تاکہ

وہ توبہ کریں

بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

اے اہل ایمان

اللہ سے ڈرتے رہو اور راست بازوں کے ساتھ رہو

القرآن

پاکستان سفارتخانہ نے پیرس میں نہ دن دیکھا نہ رات

جب جب کوئی اہم نقطہ سامنے آیا

اسی وقت جناب سفیر محترم معین الحق صاحب نے اپنی میڈیا ٹیم سے رابطہ کیا

اور

میڈیا ٹیم نے چابکدستی سے بغیر لمحے کی تاخیر کے

ہر نئی خبر عوام کو پہنچائی

الحمد للہ

اس وقت ہم سب اپنیا پنی جگہہ پر

سفارت خانہ پاکستان کے ہراول دستے کےوہ سپاہی ہیں

جن کے ہاتھ میں قلم اور رسائی اخبارات تک ہے

جس سے مفاد عامہ کیلیےکام کیا جا رہا ہے

ایک بہت ضروری اطلاع دینا تھی

ابھی ایک خبر سفارت خانہ کی جانب سے موصول ہوئی کہ

پہلے پاکستانی کی وفات ہوئی ہے کرونا وائرس سے

دنیا بھر سے مستند اور غیر مستند خبروں کا وڈیوز کا سلسلہ بڑہتا ہی جا رہا ہے

شئیرنگ صرف اس لئے کی جاتی ہے

کہ

کسی کو اس سے فائدہ و

ابھی کچھ دیر پہلے مجھے بھی کسی نے ایک وڈیو سینڈ کی

کہ

مسلمان میت ہے اور کفن میں ہے

اس پر مٹی چھڑک کر اس کو تیمم کروایا جا رہا ہے

کہیں سے اطلاع ملتی ہے

کہ

میت کو دفنانے کیلئے بوڑھا باپ زارو قطار روتے ہوئے

خود کسی نہ کسی طرح سے بیٹے کی میت کو اکیلا قبر میں اتارتا ہے

ان میں کتنی سچائی ہے ہم نہیں جانتے

سنی سنائی باتیں خوف و ہراس کے سوا ہمیں کچھ نہیں دیتیں

میں نے تیمم والی وڈیو دیکھی تو براہ راست

میڈیا ٹیم کے ہیڈ جناب قمر بشیر صاحب کو میسج کیا

کہ

کیا یہ اطلاع درست ہے کہ

کرونا سے انتقال کے بعد میت کو غسل نہیں دیا جاتا

اور نہ ہی دفنانے کا کوئی نظام ہے

یورپ میں جلانے کی خبر بھی تی

ان کا جواب آپ سب کے اطمینان کا باعث بنے گا

جس پاکستانی کا آج کرونا سے انتقال ہوا ہے

ان کی نماز جنازہ بدھ کو ہو گی

باقاعدہ غسل دیا جائے گا

ذہن میں ابھرتے خدشات قدرے کم ہوئے

اور

ان خبروں سے جتنی ذہنی اذیت تھی کہ

مرتے ہوئے غسل اور کفن نصیب نہیں ہو رہا

اس کا تدارک ہوا

پلیز

آپ سب سے جو اردو بولتے سمجھتے لکھتے ہیں

التجا ہے

کہ

اس وقت استغفار کی کثرت سے ضرورت ہے

توبہ کا انفرادی اہتمام کیجیۓ

گناہ انفرادی طور پے ہم اعمال نامے میں درج ہیں

تو انفرادی توبہ اتنی بڑھا لیں

کہ

زبان پر کثرت سے جاری رہے

آڈیوز وڈیوز کا پھیلاؤ روکیں

کیونکہ

خوف کی فضا طاری ہے

فضائیں جیسے زہر آلود ہیں

ایسے میں ہم کسی کے دل کو سکون اور اطمینان دیں

تسلی کے دو حرف بولیں

اور

پاکستان میں موجود اپنے ان بہن بھائیوں کی بے بسی کا سوچ کر

ان کیلیۓ کچھ کھانے پینے کا اہتمام کریں

اللہ پاک کو بہت پسند ہے

کہ

بندے اس کے بندوں کا خیال رکھیں

آج تمام کے تمام غیر الہٰ اور ان کے مقامات بند

اجاڑ

گھروں میں نمازیں جاری و ساری مسجدیں بند تو کیا ہوا

وہ رب تو محتاج نہیں ہے

جب پکارو ہر وقت ہر جگہہ ہمارے پاس

جب پلٹیں تبھی وہ راضی

تو آئیے

کچھ اہم کام کر لیں

گرم پانی کا استعمال کریں

نیم گرم پانی سے غرارے کریں

ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں

ہاتھ ملانے سے گریز کریں

اور

روایات کے تحت محبتوں میں گرمجوشی کا اظہار گلے مل کر یا جاتا ہے

اس سے گریز رکھیں

بچوں کو اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس سے نافرمانی کی صورت اس عذاب کا ذکر کریں

تا کہ وہ چھٹیوں کو ہالیڈیز سمجھ کر نہ منائیں

بلکہ کچھ تو شعور آئے

بچوں کی دعائیں وہ واحدہ لا شریک ضرور سنتا ہے

ناراض ہے خفا ہے

کسی اور کا تو پتہ نہیں

کیونکہ

ہر دور میں ہر نبی کے زمانے میں حق پر چلنے والے تو انتہائی کم کم تھے

اور

ہم انہی خوش نصیبوں میں تھے

ایسا شیطانی جال شیطان کے چیلوں نے بچھایا کہ

عقل ہی خبط کر دی

ور

ہم اللہ کی ناراضگی بھول کر اس میں بہتے ہی چلے گئے

آج

پلٹنے کا معافی کا اور نسلیں بچانے کا وقت ہے

نوح ؑ

قوم عاد

قوم ثمود قوم شعیب

قوم لوط

قوم فرعون پر اترے عذاب بتاتے ہیں کہ

ناراضگی اسکی ایسے ہی قہر ڈھاتی ہے

لیکن

وہ پیارا رب

قوم یونس ؑ کا قصہ بھی تو ہمارے دلوں کے اطمینان کیلئے بیان کرتا ہے

امت جاگ جائے تائب ہو جائے

مظلوم کی آہ و بکاہ سن کر اسکی مدد کرے تو

وہ قدرت والا

وہی قادر ہے

یہ عذاب تھم جائے

افواہوں پر دھیان نہ دیں

اللہ سے محبت اور قربت اور بڑھا لیں

انشاءاللہ

ہماری توبہ ہمارے رب کو منا لے گی

پاکستان کے حالات کا علم نہیں

وہاں انسانیت ویسے بھی دم توڑ رہی ہے

رحم برداشت اور صبر قوم سے نکل کر

سیاست کی نذر ہو چکا

لیکن

الحمد للہ

اہلیان فرانس تسلی رکھیں

کرونا سے جانبر نہ ہونے والے مریض کو جلایا نہیں جا رہا ہے

اور

نہ

بغیر کفن دفن دفنایا جا رہا ہے

اللہ سے دعا کیجۓ

یہ وبا یہ خوف

جو آج ہمارے گناہوں کی وجہ سے

ظالموں کے ظلم پر ہماری مجرمان خاموشی

اور

مفادات کے حصول نے طاری کی کی ہے

لاک ڈاون کشمیریوں کی یاد تو دلاتا ہوگا

اللہ رب العزت ہمیں معاف فرما دے

بطور امت اس کام کو کرنے کی طاقت

اور

ہمت دے جو ہمارے سپرد تھا

دین کا احیاء

سفارتخانہ پاکستان کے ممنون و مشکور ہیں

اس مشکل مرحلے میں ہر قسم کی رہنمائی کیلئے

سفیر محترم اپنی ٹیم کے ساتھ

دن رات اپنی بہترین کوشش سے پیرس میں مقیم پاکستانیوں کیلئے

ہر طرح کی مدد کیلئے موجود ہیں

گھر کے سربراہ کا

شفیق کردار نبھا رہے ہیں

ابھی کالم پیسٹ کرنے لگی تو

بیگم معین صاحبہ کا میسج آگیا

مشکل گھڑی میں درود پاک کا اہتمام کرنے کی اپیل تھی

سبحان اللہ

ہمیشہ ہر جگہہ ان کو جناب سفیر کے شانہ بشانہ دیکھا

اپنی کمیونٹی کیلئے ماں کی طرح فکر مند دیکھا

یہ وقت بھی

دعاؤں سے التجاؤں سے

انشاءا للہ گزر جائے گا

وہ رحیم ہے وہ قدیر ہے اور وہ تو

تّواب الرحیم ہے

افواہوں پر دھیان نہ دیجیے

اپنے رب کو منالیجیے

قوم یونس کی طرح عذاب آتا ہوا

لوٹ جائے گا

انشاءاللہ

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر