سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Posted on March 27, 2020 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Shahid Khaqan Abbasi
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پر سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی۔
نیب حکام نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کی تقرری غیر قانونی ہے۔
احتساب عدالت نے سابق وِزیر اعظم شاہد خان عباسی سمیت شریک ملزم سابق سیکرٹری ارشد مرزا کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
احتساب عدالت نے متعلقہ کیس میں سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔
عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کو 10 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com