لندن (اصل میڈیا ڈیسک) سابق عالمی چیمپیئن عامر خان نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کے لئے 4 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کمر کس لی، ہے اور انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مالی امداد کے لیے چار کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔