اسلام آباد : الخدمت فاوَنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاوَن کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مستحق افراد میں پکے پکائے کھانے اور خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے الخدمت فاوَنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی کشیدہ ہوتی صورت حال کے پیشِ نظر لاک ڈاوَن نے جہاں تمام ملک کو متاثر کیا ہے وہیں اس کے نتیجے میں آنے والی بھوک اور افلاس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔
اس صور ت حال سے ان افراد کو بچانے کے لئے الخدمت فاوَنڈیشن نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو مقامی سطح پر عطیات جمع کرکے اپنے ہی علاقے کے مستحق افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کا اہتمام کررہی ہیں ۔ اب تک 58ہزارسفید پوش مستحق افراد میں کھانا اور 76ہزار3سو خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جاچکا ہے جس کی مجموعی لاگت 23کروڑ26لاکھ 13ہزار روپے بنتی ہے ۔ اور تقسیم کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ یہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ایسے سفید مستحق اور نادار افراد کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں ۔ الخدمت کے ذریعے ایسے افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کے لئے 080044448پر رابطہ کرس۔